
عمرکوٹ میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے نوجوان گرفتار ہونے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ شہر کی مین بازار میں بدمعاشی کرنے والے اوباش نوجوان دُکانداروں اور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دُکاندار اور شہریوں نے اوباش نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ لیڈیز مارکیٹ میں روزانہ آکر ہماری پھول جیسی بیٹیوں کو بُری نظر سے دیکھتے اور تنگ کرکے پیچھا کرتے تھے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور دونوں لڑکوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News