وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست دونوں سخت تناؤ والے کام ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور حکومت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
ڈاکٹرشہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے لئے آل پاکستان کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہیے جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے بھی کھیلوں کے مقابلے ہوں۔
معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے صحافیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
