ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے چمن چیک پوسٹ کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر کے ساتھ ساتھ چمن چیک پوسٹ پر تعینات ایف آئی اے کے عملے سے ملاقات کی جہاں ڈی جی ایف آئی اے کو موجودہ سرحدی صورتحال خاص طور پر امیگریشن سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے پاک افغان بارڈر پر فوجی چوک باب دوستی اور این ایل سی کی جانب سے ایف آئی اے سٹاف کو دئیے گئے دفتر اور رہائشی احاطے کا بھی دورہ کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دورے کے موقع پرڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان عبدالحمید بھٹو بھی موجود رہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News