 
                                                                              لاڑکانہ ہسپتال میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا جہاں عمران بزدار نامی شخص پریشان حالات میں آنے والے مریض اور تیمارداروں کی جیبیں کاٹ کر پیسے اور موبائل فونز چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چور کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مار پیٹ کی اور درگت بنانے کے بعد اسے سول لائین پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس موبائل نہ ہونے پر ملزم کو رکشہ میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین کے کہنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 