
پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان آنے کی خصوصی منظوری دے دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوری پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کیلئے افغان خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آرٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہے۔
سی اے اے نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے مسافروں کا پاکستان پہنچتے ہی پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ ہو گی۔
سی اے اے کا کہنا تھا کہ افغانستان سے 18 اگست تک پرواز سے 72 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفرکیا جا سکتا ہے۔
سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری واپسی کے پیش نظر یہ خصوصی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News