سرگودھا میں میانی کے علاقے بھٹی کالونی میں دولہے کی کزنوں کی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رضوان نامی دولہے کی بارات بھٹی کالونی آئی تھی، خواتین کی تصویریں بنانے پر دولہے کے کزنوں کی دولہن کے اہل خانہ سے جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر دولہے کے کزنوں نے فائرنگ کر دی جس میں دلہن سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دولہن تہمینہ، اس کا بھائی اور شادی میں شریک دیگر افراد شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال میانی منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ تھانہ میانی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیشی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News