Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف بائی پاس پر دھرنا

Now Reading:

پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف بائی پاس پر دھرنا

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف بائی پاس پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف بائی پاس پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سندھ کہ صدر نثار کہوڑو، صوبائی وزیر جام خان شورو، صدر حیدرآباد صغیر قریشی شراقین نے خطاب کریں گے۔ دھرنے میں ایم پی اے جبار خان اور ضلعے قیادت شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے وفاقی محکمہ جات سے ملازمین کی برطرفی، گیس، بجلی، پانی و مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان ریلی کی صورت میں قاسم آباد بائی پاس پہنچ  رہے ہیں اور جیالے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے بلاک کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر چھوٹی اور بڑی گاڑیوں سے دونوں اطراف لائینیں لگ گئی ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بلاک ہونے سے عوام سخت پریشانی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی قیادت نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو وفاق اپنے حصے کا پانی فراہم نہیں کر رہا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر سندھ کی عوام کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔ اب وہ دن دور نہیں ہے کہ ان دھرنوں کا رخ اسلام آباد کی طرف ہو گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے سندھ کے 16 ہزار لوگوں کو وفاق نے بے روزگار کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ برقرار ہے اور ان کی قیمتوں میں وفاق نے اضافہ کر دیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ نیازی سرکار سندھ پر ہونے والی زیادتیاں بند کرے۔

Advertisement

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، اب عوام کسی صورت بھی وفاق سے ہونے والا ظلم برداشت نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر