Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، عمران سکندر بلوچ

Now Reading:

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، عمران سکندر بلوچ

محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر پنجاب بھر  میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 77 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 126 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز راولپنڈی سے 2، جبکہ شیخوپورہ، سرگودھا اور راجن پور سے بالترتیب 1 مریض رپورٹ ہوا تھا۔

Advertisement

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 736 کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 623 کیسز سامنے آئے ہیں، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 41 مریض داخل ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 19 مریض داخل ہیں، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 20 جبکہ نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے 2،لاہور کے فاطمہ میموریل  اور سروسز ہسپتال میں 4 چار جبکہ میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں ڈینگی کے 3 ، لاہور کے گنگارام، چلڈرن ہسپتال، نواز شریف ہسپتال، ایور کئیر، حمید لطیف اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال  میں ڈینگی کا 1، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 15, بینظیر بھٹو ہسپتال میں 3 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا 1مریض داخل ہے۔

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، مون سون کے دوران  ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ  ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 348,421 ان ڈور مقامات کو چیک کیا تھا،محکمہ صحت کی ٹیموں نے 77,670 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا تھا، گزشتہ روز پنجاب بھر میں 127 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ہے۔

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ کا مزید کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں، پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں، ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر