
مقررین امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے تین سال بدترین ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف یوم احتجاج راولپنڈی شہر اور کینٹ سمیت پورے ضلع میں 16 مقامات پر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ منایا گیا ہے جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری عثمان اکاش، نائب امرا سید عزیر حامد، رضا احمد شاہ اور دیگر نے خطاب کیا ہے۔
مقررین نے احتجاج میں کہا کہ عمران خان اپنے تمام تر بلند اعلانات اور وعدوں کے برعکس تیزی سے تنزلی اور ناکامی کے سفر پر جا رہے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ مقتدر حلقوں کے بعد کورونا نے بھی موجودہ حکومت کو سہارا دیا ہے ورنہ یہ حکومت کب کی منہ کے بل گر چکی ہوتی۔
مقررین نے کہا کہ اقتدار سے قبل نوجوانوں کو نوکریوں او گھر دینے کے جو اعلانات ہوئے تھے تو ان پر تین سال گزرنے کے بعد بھی کوئی عمل نہیں ہو سکا ہے بلکہ مہنگائی کا سونامی عوام کی چیخیں نکال رہا ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News