
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ موبائل ویکسینیشن کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کے پی ٹی میں 1 لاکھ 73 ہزار 870 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں، پورٹ قاسم میں 87 ہزار 833 افراد اور پی این ایس سی میں 48 ہزار 632 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
On close of day on Sept 28, 2021 Fed Gov Org’s under @MaritimeGovPK crossed 300,000 vaccinations through their mobile vaccination vans…& we are not stopping.
Inshallah we will cross the million mark! #NCOC #COVID19 #VaccinationDrive @official_kpt @QasimPort @PnscOffical pic.twitter.com/Yt524p3mcL— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 28, 2021
علی زیدی نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف 1 ملین افراد کی ویکسینیشن ہے، جلد ہی اس ہدف کو پورا کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے مزید کہا ہے کہ تمام پاکستانی جلد ویکسینیشن کروائیں اور پاکستان کو کورونا فری بنائیں، پاکستان کا شمار جلد ہی کورونا فری ممالک میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News