Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی بدعنوان حکومت ہے، سینیئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم عامر خان

Now Reading:

پیپلز پارٹی بدعنوان حکومت ہے، سینیئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم عامر خان

سینیئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بدعنوان حکومت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے نیا ناظم آباد میں رہائشیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو سہولت ملتی ہے تو اچھی بات ہے۔
عامر خان نے کہا کہ ایام ہجرت کے حوالے سے نیا ناظم آباد کے رہائشیوں نے یہ پروگرام منعقد کیا، یہاں فری میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، یہ ہے مہاجر کلچر اور ان کی تہذیب۔ ایسی سماجی کام ہوتے ہیں تو معاشرہ ترقی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بدعنوان حکومت ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی پورے کراچی اور اداروں کو فروخت کردے گی۔ جب تک عوام کو پیپلز پارٹی کی حکومت سے نجات نہیں ملے گی صوبہ اور کراچی ترقی نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے حکومت کو چائیے کہ اتحادی جماعت کا خیال کرے۔

Advertisement
عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں۔ پرائم منسٹر اس سے قبل بھی کراچی آئے مگر ہم سے ملاقات نہیں کی۔ ہمیں کل سرکلر ریلوے کے لیے بلایا گیا ہے یا نہیں مجھے نہیں معلوم۔ گرین لائن منصوبہ پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے مزید کہا کہ ہم اتحادی جماعت ہیں۔ عمران خان پہلے بھی کراچی آئے تو انھوں نے ملاقات نہیں کی تھی، امید ہے عمران خان اہم منصوبوں اور مشاورت میں ہمیں شامل رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر