
وزیراعظم عمران خان کی کراچی آمد پر ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ان کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سندھ تیمور تالپور نے وزیراعظم کی کراچی آمد کے پروٹوکول کی ویڈیو جاری کر دی جس میں دیکھا گیا کہ وزیر جنگلات تیمور تالپور روڈ بلاک ہونے کے باعث پیدل ہی دفتر کے لیے چل پڑے۔
تیمور تالپور نے کہا کہ وزیراعظم نے پروٹوکول نہ لینے کا کہا تھا لیکن گورنر ہائوس کے اطراف پروٹوکول کے لیے پولیس اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ذرائع نے کہا کہ سڑک جام ہونے پر گورنر ہائوس سے وزیر جنگلات سندھ تیمور تالپور سندھ سیکریٹریٹ دفتر پیدل چل کر پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آتے رہیں ہماری فٹنس چل کر اچھی ہو جائے گی، ہم یونہی پیدل واک کر کے دفتر پہنچ کر فٹ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News