Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی ایشیاء میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل بے حد ضروری ہے، صدر آزاد جموں وکشمیر

Now Reading:

جنوبی ایشیاء میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل بے حد ضروری ہے، صدر آزاد جموں وکشمیر

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں مستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل بے حد ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے واشنگٹن میں پاکستان کے امریکہ میں سفیر اسد مجید کی رہائش گاہ پر امریکی تھنک ٹینکس نمائندوں اور دیگر کو مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر ہر فورم پر آگے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، بلکہ جب امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی تو وزیر اعظم عمران خان نے اُن سے کہا تھا کہ پہلے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرائے جائیں تاکہ امن عمل میں پیشرفت ہو سکے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں نے انٹرنیشنل کمیونٹی کے کہنے پر ہتھیار نیچے رکھ دیے اور عالمی برادری کو موقع دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پر امن اور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس سلسلے میں عالمی برادری کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ لہذا اب کسی سانحہ یا حادثے کا انتظار کیے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ ساتھ امریکہ اور دیگر ممالک کے تھنک ٹینکس بھی اپنا کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا سازگار ماحول بنایا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے راہ ہموار ہو سکے۔
ذرائع نے کہا کہ اس موقع پر بریفنگ میں سابق امریکی صدر اوبامہ کی مشیر برائے ایشیاء رابن رافیل، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ ٹریسٹا شیفر، مدیحہ افضل، امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید اور تھنک ٹینکس کے دیگر نمائندے بھی شریک تھے۔

Advertisement
اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز بلند کی جائے، اس سلسلے میں دنیا بھر میں موجود تھنک ٹینکس ایک مثبت اور بہتر رول ادا کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر