Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابقہ دور کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے حقیقی اور پائیدار ترقی پر توجہ دی ہے، راجہ بشارت

Now Reading:

سابقہ دور کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے حقیقی اور پائیدار ترقی پر توجہ دی ہے، راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سابقہ دور کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے حقیقی اور پائیدار ترقی پر توجہ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے لاہور میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے وفد کو دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وفد کے شرکاء کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
راجہ بشارت نے کہا کہ سابقہ دور کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے حقیقی اور پائیدار ترقی پر توجہ دی ہے۔ سابقہ دور میں میٹرو بسوں پر سارا بجٹ خرچ کر کے صرف چند لاکھ افراد کو فائدہ پہچایا گیا۔
راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے عوام دوست منصوبوں کے ذریعے تبدیلی کے حقیقی سفر کا آغاز کیا جن پر کامیابی سے عمل پیرا ہیں۔ ہماری حکومت نے تمام شعبوں کی ترقی پر مساوی توجہ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے صرف وعدے ہی کیے جبکہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کر کے یہ وعدہ پورا کیا ہے۔

Advertisement
وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی سمیت تمام اہم دفاتر فعال ہو چکے ہیں۔ تاریخ میں پہلی دفعہ جنوبی پنجاب کے لیے الگ بجٹ مختص کیا گیا جو کسی اور جگہ استعمال نہیں ہو سکے گا۔
راجہ بشارت نے کہا کہ ملک بھر میں پنجاب نے قانون سازی کے لحاظ سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صوبہ بھر میں متعدد سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں، جنوبی پنجاب سمیت پسماندہ اضلاع میں نئے ہسپتال قائم کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق تمام اسکولوں میں یکساں نظام تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب محکمہ پولیس کو ماورائے عدالت مقابلوں میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ عثمان بزدار نے اس کلچر کو ختم کر کے عدالتوں پر انحصار کو رائج کیا ہے۔ محکمہ پولیس سمیت تمام فورسز نے امن وامان کے قیام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت ہائی پروفائل مقدمات کو خوش اسلوبی سے نمٹایا گیا ہے اور کل ہی 72 گھنٹوں سے جاری داتا صاحب کے عرس اور محرم کے چہلم میں لاکھوں افراد کے جلوس و اجتماعات کی فول پروف نگرانی کی گئی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عوام کو نچلی سطح پر اختیارات دینے کے لیے نیا بلدیاتی نظام لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جا رہی ہے۔ ہر شعبے میں عصری تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Advertisement
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا وباء کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب حکومت انتہائی ذمہ داری سے سیاست کو صرف عوام کی خدمت کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
کموڈور وجیہہ الحسن نے اس موقعے پر کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ عثمان کا ویژن قابل تحسین ہے۔ کورونا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کے تین سال میں عوام کی بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبے بے مثال ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ استقبالیہ میں صوبائی وزراء ہاشم ڈوگر، راجہ یاسر، مراد راس اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ سرکاری افسران نے اپنے اپنے محکموں کے اہم ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی اور آخر میں مہمان شرکاء کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دیے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان نیوی کی تعارفی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی جسے شرکاء نے بے حد سراہا اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر