Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردان: سو فیصد نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

مردان: سو فیصد نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کرنے کا فیصلہ
امتحانات

خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں سوفیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کےپیپرز دوبارہ چیک کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مردان تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کئے جائیں گے۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ طالبہ کے 11سو نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے مزید کہاکہ تحریک انصاف حکومت میں سب کچھ میرٹ کی بنیاد پر ہورہا ہے پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مردان بورڈ نے منگل کو میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

Advertisement

مردان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کے مطابق قندیل نامی طالبہ نے 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 1098 نمبر لینے والے تین طلبہ کو دوسری پوزیشن ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر