
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں میڈیکل کے طالب علموں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اسلام آباد پولیس کے تشدد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 127 دن ڈی چوک پر تماشا کرتے رہے، آج پارلیمنٹ کے سامنے پر امن احتجاج کرنے پر پابندی کیوں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی منتخب اسمبلی کے سامنے مستقبل کے معماروں پر تشدد شرمناک ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار طلبہ کو رہا نہیں کیا گیا تو کل اسمبلی میں سخت احتجاج ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News