
مسافروں کو بغیر ویکسین کارڈ کے سفر نہ کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ویکسین سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسافر ٹرانسپورٹ کے عملے کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ لوکل بس ٹوڈی کار اور مسافر کوچز کے ڈرائیورز اور اسٹاف ویکسین لگوائیں۔
اعلامیے میں مسافروں کو بغیر ویکسین کارڈ کے سفر نہ کرنے پر احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیکنگ کے دوران ڈرائیور اور اسٹاف کے پاس ویکسین کارڈ نہ ہونے کی صورت میں ذرائیور یا مسافر پر کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News