
بلاول بھٹو نے نوابزادہ نصراللہ خان کو ان کی اٹھارویں برسی پر خراج عقیدت پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی تاریخ نوابزادہ نصراللہ خان کے تذکرے کے بغیر ادھوری رہے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان پختہ سوچ رکھنے والے ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے اور وہ رواداری اور جمہوری اقدار و روایات کے امین تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی جدوجہد میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان سیاسی اتحادی رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کی بلا مفاد و مصلحت جدوجہد تمام جمہوریت پسندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News