
آنر کی جانب سے ایک مڈ رینج اسمارٹ فون پلے 20 پرو متعارف کرایا گیا ہے اور اس سے پہلے پلے 20 متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فون میں 6.53 انچ کا فل ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسلے دیا گیا ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے
پلے 20 پرو میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔
پلے 20 پرو فون کے اندر میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
پلے 20 پرو میں 3800 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 65 منٹ میں صفر سے 100 فیصد بیٹری چارج ہوجاتی ہے۔
پلے 20 پرو فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
پلے 20 پرو فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو سنسر اور 2 میگا پکسل ڈیپٹھ کیمرے موجود ہیں۔
اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے مگر امکان ہے کہ جلد اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
پلے 20 پرو فون کی قیمت 1699 یوآن (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News