شاہدرہ میں ون ویلنگ کرنے کا جوش نوجوان کو بھاری پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں جی ٹی روڈ پر نوجوان کی موٹرسائیکل پر ریس لگاتے ہوئے ٹرک سے ٹکر ہوئی اور نوجوان کو ٹرک نے کچل ڈالا جس سے وہ موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو لہولہان دیکھ کر ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد ہی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News