
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لیے سیاسی قبرستان ثابت ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دھاندلی منصوبہ دہرے کا دہرا رہ جائے گا اور بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لیے سیاسی قبرستان ثابت ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا کورم بھی پورا نہیں کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئیندہ انتخابات میں عمران خان سے ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈیکا مزید کہنا تھا کہ دنیا دیکھے گی پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں انتخابات جیتے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے حکمرانوں کا کام صرف پیسہ بنانا تھا، ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News