Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملتان میں ڈی ایس پی کو رشوت دینا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

ملتان میں ڈی ایس پی کو رشوت دینا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا

ملتان میں ڈی ایس پی کو رشوت دینا ایس ایچ او کو بہت مہنگا پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ڈی ایس پی نے اپنے سرکل کے ایس ایچ او کے خلاف رشوت دینے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او دہلی گیٹ کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ دہلی گیٹ پولیس نے غیر قانونی سم بیجنے والے گروہ کو گرفتار کیا تھا، ملزمان عمران اور شہباز سے ایس ایچ او نے ڈھائی لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ ایس ایچ او نے رشوت لے کر شہباز کو چھوڑ دیا جبکہ عمران سے برآمد سموں کی تعداد بھی کم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او دہلی گیٹ وسیم اکرم نے ڈھائی لاکھ روپے رشوت وصول کر کے ڈی ایس پی کو 70 ہزار دینے کی پیشکش کی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی دہلی گیٹ نے معاملے کے بارے میں سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او کے حکم پر ڈی ایس پی نے ایس ایچ او دہلی گیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا اور اب ایس ایچ او دہلی گیٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر