پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ الیکشن کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ن لیگ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے شیروں کو کینٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں نے سیالکوٹ میں بھی کہا تھا اور آج پھر کہنا چاہتا ہوں کہ کینٹ بورڈ الیکشن کے نتائج انتہائی حوصلہ افزاء ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی والوں نے کینٹ بورڈ الیکشن میں لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل دیکھ کر ایک شخص کو ہارٹ اٹیک ہو گیا ہے، کیا نواز شریف کے دورمیں کبھی ایسا ہوسکتا تھا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News