
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت آخر کر کون رہا ہے، سمجھ نہیں آتا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکشہ ڈرائیورز اور طلبہ سڑکوں پر ہیں، ان کی ڈیمانڈ ہے کہ ان کے پاس علاج اور روٹی کے پیسے ہوں۔ سر توڑ مہنگائی ہے، لوگ روزی کمانے کے لیے تنگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اعلان کرتی ہے کہ ایل ٹی سی شہر میں ہزاروں بسیں لائے گی اور لاہور میں صرف چار سو کل بسیں لائی گئیں۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ایل پی جی کا 80 روپے سے دو سو روپے کلو ریٹ ہو گیا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے گھی کا نوٹس لیا تو وہ پندرہ روپے مہنگا ہو گیا، پینسٹھ سو روپے کی ڈی او پی کی بوری ہو گئی اور سوئی گیس اور بجلی چار روپے والا یونٹ اٹھارہ روپے ہو گیا ہے۔ حکومت کر کون رہا ہے سمجھ نہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کو چور کہتے رہے، اب یونٹ اٹھائیس روپے کا ہو گیا ہے اب کون چور ہے؟
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اسکول مافیا لوٹ رہا ہے پر کوئی آدمی پرائیویٹ مافیا پر ہاتھ ڈالنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بہت مہنگائی ہوگئی ہے پر پھر بھی آپ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے، اگرحکومت کی اجازت ہو تو زرا گھبرا لیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News