Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر شکیل کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے بریت کی درخواست خارج کردی

Now Reading:

میر شکیل کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے بریت کی درخواست خارج کردی

احتساب عدالت نے جنگ و جیو کے مالک میر شکیل کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کی درخواست   خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق   احتساب عدالت کے جج اسد علی نےملزم میر شکیل سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ  ملزم میر شکیل اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

شریک ملزم سابق ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ میاں بشیر احمد بھی عدالت  میں پیش ہوئے۔ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر شریک ملزم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ  ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلی نواز شریف کی ملی بھگت سے 1، 1 کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل  کیے۔ ملزم کا ایگزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986 کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ  ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کرلیں۔ ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے  کے لیے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروا لیے ۔

احتساب عدالت نے جنگ و جیو کے مالک میر شکیل کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کی درخواست  پر فیصلہ سنا دیا ۔

عدالت نے میر شکیل کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ  ملزم نے قبل از وقت بریت کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے ہمایوں فیض رسول اور میاں بشیر کی بریت کی درخواستیں بھی خارج کرتے ہوئے  22 ستمبر کو آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت  نے گواہ اظہر علی اور محمد عمر کو بیانات قلمبند کروانے  کے لیے طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  نیب ریفرنس میں میر شکیل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کو گنہگار قرار دیا گیا ہے۔

میر شکیل کو 12 مارچ 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا  اور  26 جون 2020 کو ریفرنس فائل کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 8 جولائی 2020ء کو ملزم میر شکیل کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کی تھی۔

ملزم میر شکیل کی گرفتاری کے آٹھ ماہ بعد سپریم کورٹ سے 9 نومبر 2020  میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔

میر شکیل سمیت دیگر 2 ملزموں پر 28 جنوری 2021ء کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔نیب کے 7 گواہوں کے بیانات قلمبند  کیے جانے کے بعد ملزم میر شکیل نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر