
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے صنعتوں کی کامیابی انتہاٸی اہمیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے ساتھ روزگار اور عوام کا مستقبل وابستہ ہے، انہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان صنعتوں کی ترقی کے لیے مشن پر کام جاری رکھے ہوۓ ہیں۔
کامران بنگش نے اجلاس میں اعلان کیا کہ فلور ملز صنعت سے وابستہ ہماری برادری ہمارے لیے باعث فخر ہے، آپ لوگ روزگار مہیا کرتے ہیں، آپ کے مساٸل ہم حل کریں گے۔
کامران بنگش کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں فلور ملز وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور مساٸل کے حل کے لیے اپنا پورا کردار ادا کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News