سردیوں میں گھریلو، کمرشل صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا پیکج منظور ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا جس میں وزیر توانائی، وزیر بحری امور، ندیم بابر اور خالد منصور نے شرکت کی ہے۔
پیش کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں سردیوں میں گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا پیکج منظور کر لیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سردیوں میں گیس فراہمی کا یہ پیکج یکم نومبر سے 28 فروری 2021 تک ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف سلیب پر نظرثانی کا جائزہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں گیس ٹیرف سلیب میں نظرثانی کے لیے شبلی فراز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
وزارت پلاننگ کے مطابق ذیلی کمیٹی آئندہ دنوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News