Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پر امن افغانستان کے خواہشمند ہیں، فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

ہم پر امن افغانستان کے خواہشمند ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم پر امن افغانستان کے خواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی عوام کی منتخب حکومت ہو اور سب کے حقوق کا تحفظ ہو۔

فیصل کنڈی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ طارق خٹک نوشہرہ سے ناراض ہو کر جے یو آئی کے رکن بن گئے تھے، آج واپس پارٹی کے اندر شامل ہو رہے ہیں۔ ان کے ساتھ شجاع، طارق خٹک اور محمد علی شاہ نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بھی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا اور اس دوران شمولیتیں بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جلد بلاول بھٹو زرداری سندھ کا دورہ بھی کریں گے۔

Advertisement

فیصل کنڈی نے کہا کہ مرکز میں تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے سڑکوں پر آنے پر تزبذب کا شکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی اور پہلے ون ڈے سے کچھ لمحے قبل اپنا دورہ سیکیورٹی کی وجہ سے منسوخ کر دیا، یہ حکومت کی ڈپلومیسی کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت اپنے ملک میں سیکیورٹی مہیا نہیں کر سکتی تو وہ دیگر ممالک میں مداخلت بھی نہ کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر امن افغانستان کے خواہ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی عوام کی منتخب حکومت ہو اور سب کے حقوق کا تحفظ ہو۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو حکومت سے چھٹکارا پانے کے لیے اکٹھے ہونے کی دعوت دیتے ہیں، اپوزیشن مل کر پنجاب اور مرکز میں عدم اعتماد کی تحریک لائے۔ پی ڈی ایم کی جماعتیں بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد میں شامل ہیں تو یہاں کیوں نہیں لانا چاہتے؟ اگر دیگر جماعتیں حکومت کے ساتھ شامل نہیں تو وہ ہمارے ساتھ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

فیصل کنڈی نے کہا کہ میری جہانگیر ترین سے آفیشل کوئی رابطہ نہیں، شادی غمی میں ملاقات ہو جاتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب ورکرز کی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہر سیاسی ورکر کو خوش آمدید کرتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ ہر ورکر کے حوالے سے الگ الگ کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے عہدوں کی بات کرنے والوں کے بارے میں کہا تھا کہ پارٹی میں واپس آئیں گے تو نئے سرے سے شمولیت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر