
ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین ارسا کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں صوبائی محکمہ آبپاشی، زراعت کے سیکرٹریز اور واپڈا حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں ربیع موسم کے لیے پانی کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کے بہائو کی صورتحال بھی اس اجلاس میں زیر غور آئے گی۔
ذرائع کے مطابق اسلاس میں واپڈا حکام تربیلا تھری اور فور پر بقایا کام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں تربیلا 5 کے آپریشنل ہونے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News