Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ادیب اشفاق احمد کو بچھڑے 17 برس بیت گئے

Now Reading:

معروف ادیب اشفاق احمد کو بچھڑے 17 برس بیت گئے

صاحب طرز ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نویس ، براڈ کاسٹر اور داستان گو اشفاق احمد کو اپنے مداحوں سے بچھڑے سترہ برس بیت گئے ۔

اشفاق احمد پیدا تو انیس سو پچیس میں ہوئے تھے لیکن ان کا شمار ایسے ادیبوں میں ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے۔

1998 ميں تلقين شاہ کے نام سے ان کی آواز پہلی بار ريڈيو پاکستان سے ہوا کے دوش پر گئی اور اس پروگرام کو ايسی پذيرائی حاصل ہوئی کہ يہ سلسلہ 46 برس تک چلتا رہا۔

اردو ادب کے شاہکار’ گڈریا‘ کے خالق ،ذومعنی گفتگو اور طنز و مزاح سے سننے والوں کو نصیحتیں کرنے والے اشفاق احمد نے انیس سو تریپن میں افسانہ ’گڈریا ‘لکھا تو شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

فنون لطیفہ کے علاوہ انہیں اصلاحی تحریروں اور صوفیانہ ازکار سے خاص لگاؤ تھا۔

Advertisement

باکمال مصنف اشفاق احمد کی تصانیف میں ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، سفر در سفر، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی جیسے بہترین شاہکار شامل ہیں۔

اشفاق احمد تو سات ستمبر دو ہزار چار کورخصت ہو گئے لیکن اپنی ہمہ جہت شخصیت کی بدولت وہ جہاں فانی سے رخصت ہونے کے باوجود کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر