
وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے تحت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے مرکز جلد کام شروع کر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے رائل گروپ آف چائنا کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں بھینس کے دودھ کے فارمنگ یونٹس کے قیام کے امور پر بات چیت ہوئی۔
چیف ایگزیکٹو رائل گروپ آف چائنا نے اس موقعے پر کہا کہ رائل گروپ پاکستان میں بھینسوں کی افزائش نسل کے لیے مختلف شہروں میں 6 لیبارٹریز قائم کرے گا۔
چیف ایگزیکٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں بھینسوں کا وسیع فارم قائم کر کے خشک دودھ اور موزریلا چیز کا یونٹ لگائیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ سی پیک اتھارٹی کے تحت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے مرکز جلد کام شروع کر دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News