Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، بلاول

Now Reading:

پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، بلاول
بلاول

قومی اسمبلی ضمنی انتخابات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے  وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس  میں بلاول بھٹو کو ناصر شاہ نے محکمہ بلدیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی کہ عوام کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کارکردگی دوسری تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حل ہوتے ہوئے بلدیاتی مسائل کی آڑ لے کر منظم طریقے سے سندھ کا تاثر تباہ کرنے کی سازش کو بخوبی سمجھتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت ہے، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔

Advertisement

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ روشنیوں کے شہر کی رونقیں جیالوں نے بحال کی ہیں، ہم کارکردگی سے اپنا لوہا منواتے رہیں گے۔

 واضح رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ میری تجویز ہے کہ طالبان کے معاملے پر وزیراعظم پارلیمان میں بھی بحث کروائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اب تک اس اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکی ، خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہواہے ، افغانستان سے متعلق فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا  تھا کہ افغان عوام کو ان کے حقوق دینا ہوں گے ، عالمی برادری کو افغانستان کی مدد کرنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر