Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش

Now Reading:

سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش

سپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمن نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سینیٹ میں تحریک پیش کی جس میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایک طرف سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھتی تو دوسری طرف 20 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ان متاثرین میں سے اب تک نو ملازمین کی اموات ہو چکی ہے اور متاثرہ لوگوں کے گھروں کے چولہے تک بند ہو گئے ہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ طے شدہ طریقے کار کے تحت متاثرہ لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں اور ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ملازمین کو بحال کیا گیا تھا۔  اب ان ملازمین کو سنے بغیر ہی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ کے سامنے رکھی جائیں اور دونوں ایوان مل کر اس معاملے پر قانون سازی کریں۔

Advertisement

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ لوگوں کی نوکریاں ضرور بحال کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر