Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوویڈ 19 کے دوران بھی مریضوں کی غیر معمولی دیکھ بھال پر اپنے ہیلتھ کیئر ہیروز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، مرتضی وہاب

Now Reading:

کوویڈ 19 کے دوران بھی مریضوں کی غیر معمولی دیکھ بھال پر اپنے ہیلتھ کیئر ہیروز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، مرتضی وہاب

مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے دوران بھی مریضوں کی غیر معمولی دیکھ بھال پر اپنے ہیلتھ کیئر ہیروز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ورلڈ ھارٹ ڈے کے موقعے پر این آی سی وی ڈی میں شرکت کی۔
ذرائع نے کہا کہ امراض قلب کے علاج کے لیے سرکردہ ادارے این آئی سی وی ڈی (NICVD) فارما سوٹیکل کمپنی فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک سے عالمی یوم قلب کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب کے حوالے سے ایک آگاہی واک کی قیادت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مرتضی وہاب نے این آئی سی وی ڈی کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے دل کے امراض سے بچاؤ کی اہمیت سے متعلق ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوویڈ 19 کے دوران بھی مریضوں کی غیر معمولی دیکھ بھال پر اپنے ہیلتھ کیئر ہیروز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، ماہرین امراض قلب اور تمام شعبہ جات کے طبی پروفیشنلز نے کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود مریضوں کے علاج کو فوقیت دے کر قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ یہ بلاشبہ بہادری کا شاندار مظاہرہ ہے اور ہماری یہ چھوٹی سی مہم ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہانہ ہے جو کہ امراض قلب کے ملک کے سب سے خطرناک خاموش جان لیوا مرض کے خلاف آگاہی کے لیے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے کہا کہ عالمی یوم قلب ہمیں ہر سال اپنے اپنے اہل خانہ اور قوم کے امراض قلب سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے ہمارے کردار سے متعلق انفرادی اور اجتماعی ذمے داریوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو صحت مندانہ زندگی اپنانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خواہ وہ کردار کس قدر چھوٹا ہی کیوں نہ ہو مگر یہ اس بڑھتی ہوئی وبائی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔
این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی امراض قلب کے حوالے سے صوبائی اور قومی سطح پر اپنی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، این آئی سی وی ڈی امراض قلب اور دل کی شریانوں کے علاج کے حوالے سے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارے کا درجہ رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر