
فواد چوہدری سے متعلق بیان، پرویزالٰہی کی معذرت
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بزرگان دین نے ہمیشہ ہماری بہترین رہنمائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے خان پور آمد کی اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ درگاہ عالیہ دین پور شریف پہنچے جس پر وہ سجادہ نشین میاں مسعود احمد دین پوری سے ملے۔
میاں مسعود احمد دین پوری کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی چھت پر کلمہ طیبہ اور دیگر قرانی ایات نقش کرانا بہترین عمل ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خاتم النبیین ایمان کا پہلا حصہ ہے اور ہمارے بزرگان دین نے ہمیشہ ہماری بہترین رہنمائی کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ضلع رحیم یار خان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News