Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی و ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنا، مقبوضہ کشمیر بھارتی افواج کی تازہ کارروائیوں کی مذمت، عالمی  برادری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینے، عشرہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے پروگرامات منعقد کرنے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنانے اور 24 اکتوبر کو یوم تاسیس بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آزاد کشمیر کو خوشحال بنائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔
سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
ذرائع نے کہا کہ اجلاس نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے اب تک کے اقدامات کو تسلی بخش و مثالی قرار دیا ہے۔
شرکاء اجلاس کا اجلاس میں کہنا تھا کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز جو انتخابات ہار گئے تھے ان کو بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلانا تاریخی فیصلہ ہے۔ وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے اس فیصلے سے بلدیاتی انتخابات پر بہت اچھا اثر پڑے گا اور تحریک انصاف کو تاریخ ساز کامیابی حاصل ہو گی۔
شرکاء اجلاس کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ ہم اس پر بھرپور تعاون کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر