 
                                                                              ضلعی صدر پیپلز پارٹی ہمایوں سرور بودلہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی صدارت ضلعی صدر پیپلز پارٹی ہمایوں سرور بودلہ نے کی۔
ہمایوں سرور بودلہ کا ریلی میں کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے اشیاء خورونوش اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا اور ساتھ آٹا چور، چینی چور اور گو نیازی گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 