
سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے
شیڈول ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کر کے بین الاقوامی پروازیں چلانے کے معاملے پر سی اے اے نے عوامی شکایات پر ایئرلائنز کے خلاف سخت نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے ایئرلائنز کی طرف سے یکم اکتوبر سے 18 اکتوبر تک کے پروازیں منسوخی اور شیڈول کا اعداد وشمار جاری کر دیا ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے شیڈول کی گئی 417 پروازوں میں سے 130 منسوخ کیں، سیرین ایئر لائن نے 250 شیڈول پروازوں میں سے 117 منسوخ کیں، ایئر بلو نے 261 شیڈول فلائٹ سے میں سے 86 منسوخ کیں اور ایئرسیال نے 217 شیڈول پروازوں میں سے 50 فلائٹ منسوخ کیں ہیں۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز 2019 کی ایوی ایشن پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور ڈومیسٹک فلائٹ منسوخ کر کے اس کی جگہ بین الاقوامی پرواز چلانے والی متعلقہ ایئرلائنز کا چارٹرڈ فلائٹس کا اجازت نامہ منسوخ ہو گا۔
سی اے اے کا کہنا تھا کہ فلائٹس منسوخ صرف ٹیکنیکل اسباب پر کرنے کی اجازت ہو گی۔ تیکنیکی وجوہات پر پروازیں منسوخی کی اجازت سی اے اے کے شعبہ ایروردینیس کی تصدیق پر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News