Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ہر پہلو سے اپنے ہیروز پر فخر ہے، ذبیح اللہ

Now Reading:

ہمیں ہر پہلو سے اپنے ہیروز پر فخر ہے، ذبیح اللہ
طالبان

طالبان

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمیں ہر پہلو سے اپنے ہیروز پر فخر ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نمیبیا کے خلاف ہماری قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر کرکٹ ہیروز، کرکٹ بورڈ اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں ہر پہلو سے اپنے ہیروز پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے نمیبیا کو با آسانی 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔
ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 رنز کی اننگ کھیلی، حضرت اللہ ززئ 33،کپتان محمد نبی 32 جبکہ اصغر افغان نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔

Advertisement
نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین اور لوفٹی ایٹون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسمتھ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 98 رنز بنا سکی۔
نمیبیا کی جانب سے ڈیوڈ ویس نے 26 رنز کی اننگ کھیلی، لوفٹی ایٹون 14،مائیکل وان 11، کپتان ایراسمس صرف 12 رنز بنا سکے جبکہ نمیبیا کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔
افغانستان کی جانب سے نوید الحق اور حامد حسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، گلبدین 2 جبکہ راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر