Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ

Now Reading:

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کی پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 34 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 5، مٹیاری میں 5 اور میرپورخاص میں 4 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ میں ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے اب تک 552 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہ اکتوبر میں ضلع وسطی میں 70، ضلع شرقی سے 71، ضلع کورنگی سے 67، ضلع جنوب سے 40، ضلع غربی سے 35 اور ضلع ملیر سے 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ادارے کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں جنوری تا اگست تک ڈینگی کے 1365 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور سندھ میں ستمبر کے مہینے میں 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

Advertisement
محکمہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
کن لوگوں کو چکوترہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے؟
اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر