جزیرہ ایئرویز نے کویت سے جانے والی مسافر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی نجی فضائی کمپنی جزیرہ ایئرویز کے ایک مسافر طیارے کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر ترکی میں ترابزون کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع بعد میں غلط ثابت ہوئی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ جزیرہ ایئرویز کی یہ مسافر پرواز جمعرات کو کویت سے روانہ ہوئی تھی۔
جزیرہ ایئر ویز کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ آج اس کو ممکنہ سکیورٹی خطرے کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی اور جب بعد میں اس کا جائزہ لیا گیا تو یہ خبر درست ثابت نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News