
غیرت کے نام پر ماں اور بہن کے قتل کی لرزہ خیز واردات مظفرگڑھ میں پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع گانگا میں نوجوان ندیم سندیلہ نے سگی ماں اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم سندیلہ نے غیرت کے نام پر 70 سالہ بوڑھی ماں تسلیم بی بی اور 20 سالہ بہن مصباح بی بی کو قتل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر تھانہ روہیلانوالی پولیس موقع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فوری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم سندیلہ ماں تسلیم بی بی اور بہن مصباح بی بی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News