Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین مشترکہ انسداد دہشت گردی فوجی مشقیں اختتام پذیر

Now Reading:

پاک چین مشترکہ انسداد دہشت گردی فوجی مشقیں اختتام پذیر

پاک چین مشترکہ انسداد دہشت گردی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کے تحت انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فوجی مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر پبی میں اختتام پزیر ہوگئیں، مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کی عالمی سطح پر کوششوں کے لئے تعاون بڑھانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایس سی او کے پلئٹ فارم پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے یہ پہلی فوجی مشقیں تھیں، جو دو ہفتے تک نیشنل کائونٹر َٹیررازم سینٹرمیں جاری رہیں۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ مشقوں میں پاکستانی اور چینی دستوں نے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا، مشقوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، نئے رجحانات اور تکنیکس کا بھی مظاہرہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ  مشقوں کے پہلے مرحلے میں 26 سے 31 جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک نے اپنے علاقوں میں تربیتی مشقیں کیں جس کے بعد دوسرے مرحلے میں 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک پاکستان میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  مشقوں میں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز، ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز، سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، کلوز کوارٹر بیٹل، دھماکہ خیز مواد کی ہینڈلنگ اور میڈیکل انخلاء شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کا  مزیدکہنا ہے کہ  کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر