
گلشن اقبال کی حدود میں ڈکیٹ بے لگام ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ گلشن اقبال بلاک 6 ہیئر سیلون میں اطمینان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیئر سیلون میں چار افراد نے سیلون میں موجود تمام افراد کو لوٹ لیا جس کی سی سی ٹی وی بول نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چار ملزمان نے بآسانی پہلے آنے والے کسٹمرز سے لوٹ مار کی اور پھر ورکرز اور دکان کا سفایا کر کے چلتے بنے۔ ملزمان سیلون میں بیٹھے افراد اور ورکرز سے موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے چہرے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News