Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے، محمد یوسف

Now Reading:

پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے، محمد یوسف
محمد یوسف

محمد یوسف

قوقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے زبردست کمبینیشن بنا ہوا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
قوقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پر امید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کون سی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ہمیں قومی ٹیم سے امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔

Advertisement
محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز پچھلے ایک عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں جبکہ مڈل آرڈر اچھا ہے جس میں سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبینیشن بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اچھے اسپنرز ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میں حسن علی کا بہت بڑا فین ہوں، حسن علی سے ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔
محمد یوسف کا حسن علی کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، حسن علی کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ ایسے پلیئر ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر