اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ٹرائل کا آغاز ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ اور گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا ہے اور ملزم عاطف زمان کے وکیل نے گواہ مجسٹریٹ کے بیان پر جرح بھی مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے 7 اکتوبر کو مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عاطف زمان کا بھائی عادل زمان تاحال مفرور ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News