
لاڑکانہ میں خاتون کا زیر علاج نومولود بچی لے کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا چلڈرن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک خاتون نے زیر علاج نومولود بچی لے کر فرار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ بچی کے لاپتہ ہونے پر لواحقین نے سراپا احتجاج کیا ہے۔
والد واحد بخش مغیری کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ روز اپنی اہلیہ کو ڈیلیوری کے لیے شیخ زید وومن ہسپتال لایا تھا جہاں میرے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
والد واحد بخش نے کہا کہ بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر شیخ زید چلڈرن ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا تھا۔ میں اکیلہ ہونے کی بنا پر وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کا خیال رکھنے کا کہہ کر خون کا بندوبست کرنے گیا تھا۔ چلڈرن ہسپتال واپس آیا تو وہاں موجود خاتون کے ساتھ میری بچی غائب تھی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین نے کہا کہ مردہ ملنے والی بچی ہماری نہیں، یہ بچی 8 دن کی ہے جبکہ ہماری بچی ایک دن کی تھی۔ پولیس ہسپتال انتظامیہ بھی پریشانی میں مبتلہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News