محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک ویکسین کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق این ایس و سی کے فیصلوں پرمحکمہ داخلہ سندھ نے یدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک ویکسین کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کرانے کے احکامات پر سختی سے عمل کرایا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو بھی متحرک کیا جائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے کمشنر کراچی، کمشنر حیدرآباد اور کمشنر سکھر کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News