
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ ختم ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمر شریف اب ہم میں نہیں رہے، میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
Legendary Umar Sharif sahab passed away. I have no words to express my sorrow & sadness. He has spread so much happiness & laughter in his lifetime to be remembered forever.
ان للہ وانا الیہ راجعون #UmarSharif pic.twitter.com/YUhkUadzQY
Advertisement— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 2, 2021
شعیب اختر نے کہا کہ عمر شریف نے اپنی زندگی میں اتنی خوشی اور ہنسی پھیلائی ہے کہ انہیں ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News