
مردان میں ماچس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مردان کی رشکئی انڈسٹریل اسٹیٹ المرتضیٰ ماچس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آگ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیمیں اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 گھنٹے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے 20 اہلکاروں نے حصہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر فیکٹری کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News